جوہانسبرگ، 9 اگست (یو این آئی) افریقی ملک اتھوپیا کے مختلف حصوں میں مظاہرین اور سلامتی دستوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں اواخر ہفتہ تک کم از کم سو افراد مارے جاچکے تھے۔
انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ تشدد
کے سب سے زیادہ واقعات بہیر ڈار صوبہ میں ہوئیں جہاں اتوار کو کم از کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
قبل ازیں مقامی افسران نے بتایا تھا کہ بہیر ڈار میں مطاہرین کے تشدد پر آمادہ ہونے کے بعد سلامتی دستوں کی کارروائی میں سات افراد ہلاک ہوئے۔